وفاقی کابینہ اجلاس، ایم ڈی بیت المال بیرسٹرعابدشیخ کا استعفیٰ منظور

ایڈیشنل سیکرٹری کیبیٹ ڈویژن کو ایم ڈی کا اضافی چارج دیدیا گیا،اجلاس میں پاکستان اورسوڈان کے درمیان مفاہمتی یاداشتوں کے معاہدے کی توثیق کی گئی

جمعہ جون 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) وفاقی کابینہ نے ایم ڈی بیت المال بیرسٹرعابدشیخ کا استعفی منظور کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری کیبیٹ ڈویژن کو ایم ڈی کی اضافی ذمہ داری سونپ دی،اجلاس میں پاکستان اورسوڈان کے درمیان مفاہمتی یاداشتوں کے معاہدے کی توثیق بھی گئی ۔ جمعہ کو نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کے انتظامات اورامن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ کا استعفی منظورکرلیا گیا اور ایڈیشنل سیکرٹری کیبیٹ ڈویژن کو ایم ڈی کا اضافی چارج دیدیا گیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اورسوڈان کے درمیان مفاہمتی یاداشتوں کے معاہدے کی توثیق بھی گئی ۔ وفاقی کابینہ نے ایمنسٹی بانڈز قوانین 2018 منطور کر لیے ۔کابینہ نے سفارتکارجمشید مارکرکے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہو ئے مرحوم کی سفارتی شعبے میں خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :