وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر سے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کی ملاقات

ڈپٹی کمشنر راجہ عمران شاہین نے ضلع بھرکے حوالہ سے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کو تفصیلی بریفنگ دی

جمعہ 22 جون 2018 15:15

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر سے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین نے ملاقات کی اس دوران ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھرکے حوالہ سے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کو تفصیلی بریفنگ دی اس دوران جہلم ویلی میں امن و امان کی صورت حال خاص کر کٹھائی میں ہونے والی لڑائی اور ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل فرید خان کے زخمی ہونے کی وجوہات اور کی گئی قانونی کاروائی کی نسبت بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے ہٹیاں بالا میں پانی کی سپلائی اور لوڈشیڈنگ کے علاوہ دیگر مسائل کے حوالے سے کیے گئے جملہ اقدامات کی نسبت بھی بریف کیا وزیر اعظم نے قانون کی سخت عملداری کو یقینی بنانے کے علاوہ عوام کو ریلیف دینے اور پانی اور بجلی کی مکمل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے کے احکامات صادر کیے گئے وزیر اعظم نے پانی کی بروقت سپلائی اور جائزہ اجلاس میں کیے گئے تمام فیصلہ جات پر عملدرآمد اور تمام ضلعی محکمہ جات کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور کیے گئے اقدامات کی نسبت ڈپٹی کمشنر سے اندر پانچ ایام پراگریس رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں فری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور چناری ریسٹ ہاؤس اور میونسپل کمیٹی کی نسبت رپورٹ طلب کی گئی۔