فرزندوزیراعظم راجہ عثمان فاروق حیدرایڈووکیٹ نے حلقہ انتخاب میں مصروف دن گزارا

جمعہ جون 15:15

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) مسلم لیگ(ن)آزادکشمیر کے راہنماء فرزندوزیراعظم راجہ عثمان فاروق حیدرایڈووکیٹ نے حلقہ انتخاب میں مصروف دن گزارا مختلف مقامات پرجاکر فاتحہ خوانی،اور کارکنان مسلم لیگ(ن)سے ملاقاتیں اورمساہل بھی سنے تفصیلات کے مطابق انہوں نے ریوند پاہل میں کیپٹن(ر)امیرعلی کی اہلیہ کی وفات پر ان کے گھر جاکرتعزیت وفاتحہ خوانی کی،ٹھیکداررنجیب اللہ کے بھائی کی وفات پر بانڈی موہری جاکراظہارتعزیت کیا،دھنی شاہدرہ شیخ وحید کی دادی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی،جبکہ لیگی راہنماء نیازہمدانی کی رہائش گاہ پر عیدملن پارٹی میں شرکت کی اور کارکنان سے ملاقاتیں بھی کی انہوںنے ڈمیاں سوکڑ کے وفد سے راجہ ارشد کی قیادت میں وفد راجہ فریدخان ودیگر سے ملاقات کی اور مساہل سنے دریں اثناء انہوں نے کنیناں,سراں,,چھٹیاں میں بھی مختلف مقامات پر جاکر فاتحہ خوانی اور کارکنان سے ملاقاتیں بھی کی اور مساہل سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کروائ,اس دوران چیرمین فریدخان,راجہ توفیق,منصورخان,زاہد ہمدانی,عدنان فاطمی,راشدخان,ساجد ہمدانی ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :