ْہٹیاں بالا میں سیاحوں کا ہجوم امڈ آیا کراچی سے لے کر اسلام آباد تک سیاحوں کا رش جم گیا

جمعہ جون 15:15

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) ہٹیاں بالا میں سیاحوں کا ہجوم امڈ آیا کراچی سے لے کر اسلام آباد تک سیاحوں کا رش جم گیا،جہلم ویلی میں ایل او سی،چھم آبشار،جسکول چناری آبشار،گنگا چوٹی،لیپہ،سدھن گلی می،وادی لیپہ میں سیاحوں کا رش ہوگیا،ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین خود سیاحوں سے ملنے چناری آبشار پہنچ گئے آبشار کے سامنے گاڑیاں دھونے پر سروس سٹیشن سیل کردیا،اور آبشار کا راستہ کھول دیا،وہاں پر موجود ہوٹل مالکان کو وارننگ جاری کی کہ آبشار کا راستہ کھول دیا جائے بصورت دیگر شلٹروں کو دریا برد کردیں گے عوام ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام پر خوشی سے تالیاں بجاتے رہے اور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا،عمران شاہین نے نجی ٹی وی کے بیورو چیف مرزاشہزاد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم ویلی میں سیاحوں کے سہولت کے لیئے ڈیسک قائم کردیا ہے کسی بھی پریشانی کی صورت میں سیاح رابطہ کریں،ہٹیاں بالا پولیس ٹریفک سیاحوں کو تنگ نہ کریں۔