سرگودہا جم خانہ کلب کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 22 جون 2018 15:17

سرگودھا۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) نئے ڈپٹی کمشنر سرگودہا مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ لیاقت علی چٹھہ تجربہ کار افسر ہیں جنہوںنے مختلف اضلاع میں گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔انہوںنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے پیش رو ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے جاری منصوبوںاور انتظامی ڈھانچوں کی پیروی کرتے ہوئے انہیں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودہا جم خانہ کلب کے بورڈ آف گورنر کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شرکاء میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )طارق خان نیازی ،ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ )شفیق خان نیازی ،ممبران بورڈ حاجی عبدالر حمن ،عرفان بٹ ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھار ٹی فاروق حیدر عزیز ،رانا شاہد و دیگر متعلقہ افسران و ممبران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرگودہا جم خانہ کلب کے تمام جاری منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔ جس میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ترین سوئمنگ پول ،سکوائش کلب اور گیسٹ رومز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جم خانہ کے دو کروڑ روپے کے واجبات کی وصولی کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں گے اور جم خانہ کلب کی سہولیات میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔قبل ازیں سابق ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے سرگودہا جم خانہ کلب کے تعمیراتی شب و روز اور سرگودہا کے تاجروں ِ ،کلب کے پائینر اراکین کے تعاون اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا، انہوںنے بورڈ آف گورنر کے اراکین کا تعارف کروایا اور توقع کا اظہار کیا کہ نئے ڈپٹی کمشنر و صدر جم خانہ کلب مظفر خان سیال کلب کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :