نواں شہر پولیس نے چھاپہ کے دوران نصف کلو چرس برآمد کر کے منشیات فروش گرفتار کر لیا

جمعہ 22 جون 2018 15:17

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) نواں شہر پولیس نے چھاپہ کے دوران آدھ کلو چرس برآمد کر کے منشیات فروش گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سرکل میرپور الطاف خان کی ہدایت پر ایس ایچ او میرپور کیڈٹ عبدالغفور نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش جاوید عرف فوجی سکنہ نڑیاں کو آدھا کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم جاوید کے خلاف تھانہ نواں شہر میں 9 سی کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :