Live Updates

عیدالفطر تعطیلات کے دوران طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اے ٹی ایچ انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کئے، ترجمان

جمعہ 22 جون 2018 15:17

ایبٹ آباد۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کو بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کئے۔ عید الفطر کے دوران ہسپتال میں 97 بچوں کی پیدائش ہوئی، ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ کی خصوصی ڈیوٹی لگائی گئی تھیں، عید کے دنوں میں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہسپتال کا ایمرجنسی سٹاف عید کے تینوں دن حاضر رہا۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران ہسپتال کے انتظامی امور کیلئے خصوصی طور پر تین شفٹوں میں سینئر ڈاکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل سروسز تعینات کئے گئے جنہوں نے عید کے دنوں میں ہسپتال کے تمام انتظامی امور کی نگرانی بخوبی سر انجام دی۔

(جاری ہے)

عید کی تعطیلات کے دوران 6023 مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا، ایمرجنسی میں 4013 مریض اور او پی ڈی میں 2010 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں، اس کے علاوہ 864 مریضوں کو مختلف وارڈز میں داخل کیا گیا۔

عید کے دنوں میں تقریبا 160 آپریشن کئے گئے۔ عید کے دنوں میں ہسپتال کے اندر 97 بچوں کی پیدائش ہوئی، اس کے علاوہ 185 سی ٹی سکین اور 114 مریضوں کے ڈائلیسز کئے گئے۔ ایمرجنسی وارڈ اور شام کی او پی ڈی کیلئے بھی ڈاکٹرز، نرسز اور دیگرسٹاف ڈیوٹی پر موجود رہا۔ عید کے دنوں میں ہسپتال کی ایمرجنسی میں غیر معمولی رش دیکھنے کو ملا۔ عید کے تینوں دنوں میں ڈاکٹرز، نرسیں، پیرا میڈیکس، ٹیکنیکل، کلاس فور، سیکورٹی گارڈز اور صفائی والا عملہ اپنی فرائض سرانجام دیتا رہا۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :