تحصیل کونسل مانسہرہ کا اجلاس،

آصف تنولی بلامقابلہ قائم مقام تحصیل ناظم منتخب

جمعہ 22 جون 2018 15:17

مانسہرہ۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) تحصیل کونسل مانسہرہ کے اجلاس میں آصف تنولی بلامقابلہ قائم مقام تحصیل ناظم منتخب کر لیا گیا ہے۔ کنوینر محسن علی وقار کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں تحصیل کونسل کے اکثریتی ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق سابق تحصیل ناظم خرم شہزاد خان کے تحصیل کونسل سے مستعفی ہو جانے کے بعد قائم مقام تحصیل ناظم کا انتخاب کیا گیا جس میں متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے یو سی گاندھیاں سے منتخب تحصیل کونسل رکن آصف تنولی کو تحصیل کونسل مانسہرہ کا قائم مقام تحصیل ناظم منتخب کر لیا گیا ہے۔

قائم مقام تحصیل ناظم آصف تنولی سے سینئر ممبر راجہ ایاز نے حلف لیا۔ تحصیل کونسل مانسہرہ میں سابق تحصیل ناظم خرم خان کی مشاورت سے بلامقابلہ قائم مقام تحصیل ناظم کا انتخاب ممکن ہوا۔ اس موقع پر آصف تنولی نے تمام ممبران کو ساتھ لیکر چلنے کا عظم کیا ہے۔