بابا حیدر زمان کی سیاست سے کنارہ کشی، سردار گوہر زمان کوسیاسی جانشین مقرر کر دیا

جمعہ جون 15:19

ایبٹ آباد۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے سردار گوہر زمان کو اپنا سیاسی جانشین مقرر کر دیا۔ اپنی آبائی رہائش گاہ دیوال منال میں کڑلال برادری کے ایک بڑے اجتماع میں قائد ِصوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان نے انتخابی سیاست کو خیر آباد کہہ کر گوشہ نشینی اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

بابا حیدر زمان نے اپنی جگہ اپنے چچازاد بھائی سردار گوہر زمان کو سیاسی جانشین نامزد کرتے ہوئے برادری کو ہدایت کی کہ وہ سردار گوہر زمان کی قیادت میں اپنے اور علاقہ کے فیصلے کریں۔ بابا حیدر زمان نے کہا کہ انہوں نے ساری زندگی عزت اور جرات سے گزاری ہے اور ہر مشکل گھڑی میں بھی علاقہ اور قوم کا سر نیچا نہیں ہونے دیا۔ سردار گوہر نے کہا کہ بابا حیدر زمان ہزارہ کی ہر برادری کی پہچان تھے اور ان کی سیاسی زندگی ہمارے لئے ہمیشہ مشعل ِراہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی قوم اور علاقہ کی عزت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اس موقع پر بابا حیدرزمان نے سردار گوہر زمان کی دستاربندی کر کے ان کو اپنا جانشین بنانے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :