Live Updates

سریا کی اعوان برادری نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

جمعہ 22 جون 2018 15:19

ہری پور۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) سریا کی اعوان برادری نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 17 عمر ایوب خان اور پی کی41 سے امیدوار صوبائی اسمبلی ارشد ایوب خان کی کامیابی کیلئے بھر پور تعاون کی یقین دھانی کرا دی۔ رہنما تحریک انصاف یوسف ایوب خان نے اعوان برادری کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے موضع سریا کے مسائل و مشکلات کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا۔

سریا میں اعوان برادر ی کے معززین کی جانب سے ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد عبدالرزاق کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں گرداور منظور، حاجی محمدا کرم اعوان، ممبر ضلع کونسل حسرت خان، شیر افضل، ملک شوریز، چن زیب، چیف ریاض، عبدالله، ابرار، سعید اعوان، کونسلر اسرار اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

رہنما تحریک انصاف یوسف ایوب خان نے کہا کہ پانچ سالہ اقتدار کے دوران اپنے ہمسایہ میں پی کے 50 کی ترقی کو بھی ملاحظہ فرمائیں اور اپنے سریا میں بھی پانچ سالہ کارکردگی دیکھ لیں، اگر کوئی فرق محسوس نہ ہو تو ہم حاضر ہیں۔

یوسف ایوب خان نے کہا کہ سریا اب پی کے اکتالیس کا حصہ بن گیا ہے اگر موقع ملا تو فنڈز لانا ہمارے دائیں ہاتھ کا کھیل ہے سریا کی حالت کو تبدیل کرنے کا اعزاز ہم نے حاصل کرنا ہے یوسی سریا کے موضع منگ کے مقام پر ملک کی واحد اورا پنی طرز کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی قائم کرنے کا مقصد طلبا ء کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کروانا ہے کیونکہ ہماری سوچ یہ ہے کہ ضلع بھر کے طلبا ء اس سے مستفید ہوں امیدوار قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے کہا کہ خدمت کی سیاست کے رکے ہوئے سفر کو دوبارہ شروع کر دیا سریا کے غیور عوام نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور آپکے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ہری پورکی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیح ہوگی انہوںنے کہا کہ ماضی میں ن لیگ کا ملک کا بیڑہ غرق کیا لیکن نئے پاکستان کا خواب عمران خان کی دلیرانہ قیاد ت میں شرمندہ تعبیر ہونے کا وقت آچکا ہے غیور عوام ماضی کی غلطیوں کو اب نہیں دھرائیں گے اور بلے کے نشان پر مہر لگا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے، عبدالرزاق اعوان کی اپنی برادری کی جانب سے مکمل تعاون کے عزم کا دہرایا۔

ارشد ایوب خان نے کہا کہ ماضی میں تین بار منتخب ہونے والے ایم پی اے نے اس حلقے کے لیے کوئی قابل ذکر پراجیکٹ لایا ہے تو بتائیں یہ ہم ہی ہیں جنہوں نے نمائندہ نہ ہوتے ہوئے پی کے 49 میں اربوں کی سڑکیں بنوا کر دیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات