شہباز شریف نے لندن سے واپس آتے ہی زعیم قادری کی بغاوت کا نوٹس لے لیا

ن لیگ صدر شہباز شریف زعیم قادری کے معاملے پر آج سعد رفیق اور ملک احمد خان سے ملاقات کریں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 جون 2018 15:22

شہباز شریف نے لندن سے واپس آتے ہی زعیم قادری کی بغاوت کا نوٹس لے لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جون 2018ء) : گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر زعیم قادری نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کی بجائے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا، گذشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےزعیم قادری نے حمزہ شہبازکو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا اور مسلم لیگ ن سے بغاوت کر دی۔زعیم قادری نے شہباز شریف پر بھی تنقید کی اور کہا کہ شہبازشریف نے 2008ء کے شروع میں فون پربتایا کہ صدرکو تمہاری شکل پسند نہیں اس لیے جنرل سیکرٹری کا عہدہ چھوڑ دو۔

میں نے کوئی دوسرا سوال نہیں کیا۔شہباز شریف لندن میں موجود تھے تاہم شہباز شریف نے لندن سے آتے ہی زعیم قادری کی بغاوت کا نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے شہباز شریف آج ن لیگ کے سینئیر رہنما خواجہ سعد رفیق اور ملک احمد خان سے مالاقات بھی کریں گے جس میں زعیم قادری کو منانے کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے گذشتہ روز ن لیگی رہنما نے ن لیگ سے بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے پریس کانفرس میں کہا تھا کہ ہ میں حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کرسکتا۔

میں سید ہوں۔اولاد امام حسین ہوں۔جان دے سکتا ہوں عزت نہیں دوں گا۔۔لاہور تمہاری اور تمہارے باپ کی جاگیرنہیں ہے۔تمہیں سیاست کرکے دکھاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ میں تمہاری نوکری نہیں کروں گا۔میں نوکری عوام کی کروں گا۔تم اپنے لاڈلوں ،بوٹ پالشیوں اور مالشیوں کولاؤ۔ میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کی بات نہیں ہے۔بس آج میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ آپ دس سالوں میں کسی سے بھی نہیں ملے تھے۔میں پنجاب کے ورکرزکے پاس جاؤں گا۔اور آپ کیخلاف جنگ لڑوں گا۔میں پچھلے دس سالوں میں میرا کیا حال تھا یہ بھی بتادوں گا۔نہوں نے کہا کہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلا ن کرتا ہوں۔