وزیر بلدیات ظفر محمود کی سربراہی میں 17رکنی کیبنٹ سب کمیٹی برائے فلڈ قائم،نو ٹیفیکیشن جاری

کمیٹی مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کے انتظامات بارے منصوبہ بندی ،دیگر انتظامات پر عمل در آمد کو یقینی بنائیگی

جمعہ جون 15:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) حکومت پنجاب نے فوری طور پر وزیر بلدیات ظفر محمود کی سربراہی میں 17رکنی کیبنٹ سب کمیٹی برائے فلڈ قائم کر دی ۔جو مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کے انتظامات بارے منصوبہ بندی اور دیگر انتظامات پر عمل در آمد کو یقینی بنائے گی۔ کیبنٹ سب کمیٹی برائے فلڈ کے قیام کا باقاعدہ نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق وزیر بلدیات کمیٹی کے چئیر مین،چیف سیکر ٹری وائس چئیر مین اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سیکر ٹری ہونگے جبکہ ممبران میں سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو،ایڈیشنل چیف سیکر ٹری ہوم، آئی جی پولیس،، سیکر ٹری اریگیشن، سیکر ٹری زراعت،سیکر ٹری انفر میشن و کلچر، سیکر ٹری ایس ایچ اینڈ ایچ ای، سیکر ٹری ا یس ایچ اینڈ پی، سیکر ٹری ایل اینڈ ڈی ڈی، سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ،ڈائریکٹر سول ڈیفنس، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122، نمائندہ ہیڈ کوارٹر 4 کارپس انجنئیر، کمیٹی کی طرف سے کوئی بھی عوام کی طرف سے نامزد کردہ نمائندہ ہونگے۔کیبنٹ سب کمیٹی برائے فلڈ کا پہلا اجلاس باقاعدہ طور پرآنے والے ہفتہ کے دوران منعقد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :