بنوں‘25جولائی2018انشاء اللہ میری کامیابی اور مخالفین کی شکست کا دن ہوگا ‘یاسمین صفدر

پاکستان پیپلز پارٹی نے کروڑوں غریب خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ کے توسط سے اربوں روپے تقسیم کئے ہیں

جمعہ 22 جون 2018 15:39

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین وینگ کے بنوں ڈویژن کے سابقہ صدر اور NA-35اور PK-88پاکستان پیپلز پارٹی کے اُمیدوار یاسمین صفدر نے کہا کہ 25جولائی2018انشاء اللہ میری کامیابی اور مخالفین کی شکست کا دن ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی نے کروڑوں غریب خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ کے توسط سے اربوں روپے تقسیم کئے ہیں جو ماشاء اللہ ابھی تک تقسیم ہو رہے ہیں میں دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ بنوں کے خواتین بھی کسی میدان میں بھی کسی سے کم نہیں میں نے الیکشن میں پارٹی قائدین اور خواتین کی پر زور مطالبے پر میدان میں کھودی ہوں میں یہ ثابت کرونگی کہ بنوں کے بڑے بڑے مسائل خواتین منتحب ہو کر بھی حل کر سکتیں ہے ان خیالات کاآظہا ریاسمین صفدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس موقع پر PK-89کے خواتین ممبر میڈیم مہر النساء ، ملک صفدرعلی خان بھی موجود تھے میڈیم یاسمین صفدر نے کہا کہ میرا مقابلہ ایسے اُمیدواروں سے ہے جو دولت کے بل بوتے پر ووٹ خرید تے ہیںاور غریب عوام کو ورغلانے کیلئے پریشر پمپ ، واپڈا ٹرانسفرمر اور دیگر منصوبے کے اعلانات کرکے ووٹ حاصل کرکے پانچ سال کیلئے غائب ہو جاتے ہیں اور غریب عوام کو تنہا چھوڑتے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ منتحب ہو کر بنوں کوایک ماڈل ضلع اورPK-88کو اسلام آباد کی طرز پر بناوں گا تعلیم یافتہ خواتین ، مرد طلباء کو باعزت روزگار دونگا اور قوم کی رقم ہڑپ کرنے والوں سے پائی پائی وصول کرونگا ۔