زعیم قادری کی پریس کانفرنس پر دلی دکھ ہوا،پہلے پارٹی میں شکایات اٹھاتے تو ہم کردار ادا کر سکتے تھے‘احسن اقبال

کلثوم نواز کی بیماری کی وجہ سے پوری پارٹی پریشان ہے، ایسے وقت میں شکایات کے انبار لگانا ٹھیک نہیں تھا‘میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 جون 2018 15:48

اہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ زعیم قادری کی پریس کانفرنس پر دلی دکھ ہوا،وہ پہلے پارٹی میں شکایات اٹھاتے، پارٹی کے بڑوں کے سامنے مسئلہ اٹھاتے تو ہم کردار ادا کر سکتے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی فیصلوں پر شکایت ہے تو پارٹی میں بات ہونی چاہیے ،زعیم قادری کی پریس کانفرنس پر دلی دکھ ہوا۔

(جاری ہے)

زعیم قادری پہلے پارٹی میں شکایات اٹھاتے، پارٹی کے بڑوں کے سامنے مسئلہ اٹھاتے تو ہم کردار ادا کر سکتے تھے۔کلثوم نواز کی بیماری کی وجہ سے پوری پارٹی پریشان ہے، ایسے وقت میں شکایات کے انبار لگانا ٹھیک نہیں تھا۔احسن اقبال نے کہا کہ یہ تاثر عام ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، الیکشن کو صاف شفاف بنانا ہر فرد اور ادارے کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں سمیت تمام اداروں کا احترام کرتا ہوں۔ سیاست میں ٹکرائو کی وجہ سے معاشی طور پر پاکستان تباہ ہو رہا ہے۔ تعاصب کی بنیاد پر سیاست ختم ہونی چاہیے۔