فلسطینی ریاست کے قیام تک مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا ،اردن

ایران کی مٴْعاندانہ روش پر روک لگانا چاہیے، جرمن چانسلرکی اردنی فرمانرواسے ملاقات

جمعہ جون 16:11

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہاہے کہ یورپی ممالک ایرانی بیسلٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں۔مشرق وسطی میں ایران کے معاندانہ روئیے کو قابو میں کرنے کے لیے کوئی حل تلاش کیا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عًمّان میں اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے بعد جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ ایران کی معاندانہ روش کو محض زیر بحث لانے پر اکتفا نہیں کیا جانا چاہیے بلکہ ہمیں فوری حل کی ضرورت ہے۔

میرکل کا کہنا تھا کہ اگرچہ یورپی ممالک جولائی 2015ء میں طے پائے جانے والے اس معاہدے کو برقرار رکھنے کے خواہش مند ہیں تاہم ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام، شام میں تہران کی موجودگی اور یمن کی جنگ میں ایران کا کردار اِن ممالک کے لیے تشویش کا باعث ہے۔اس موقع پر اردن کے فرماں روا نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن کا خواب اس وقت تک پورا نہیں ہو سکتا جب تک ایک فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں نہیں آتا جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

متعلقہ عنوان :