مجھے برطرف کیا تو حکومت ختم ہوجائیگی، جرمن وزیرداخلہ کا چانسلر کوانتباہ

یہ پہلا موقع ہو گا کہ کسی وزیر کو ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے کوشش میں برطرف کیا جائے گا،گفتگو

جمعہ 22 جون 2018 16:11

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) جرمن وزیرداخلہ ہورسٹ زیہوفر نے چانسلرانجیلا میرکل کو خبردار کیا ہے کہ وہ انہیں برطرف کرنے سے باز رہیں اور اگر وہ ان کے کام سے خوش نہیں، تو انہیں وسیع تر اتحادی حکومت ختم کر دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

جرمن وزیرداخلہ ہورسٹ زیہوفر نے جرمن اخبار سے بات چیت میں کہا کہ یہ پہلا موقع ہو گا کہ کسی وزیر کو ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے کوشش میں برطرف کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ مجھے اپنی جماعت سی ایس یو کی پوری حمایت حاصل ہے اور اگر چانسلر میرکل سمجھتی ہیں کہ وزارت داخلہ اپنا کام درست انداز سے نہیں کر رہی، تو انہیں اتحادی حکومت ختم کر دینا چاہیے۔