یمنی فورسزکی عرب اتحاد کی معاونت سے الحدیدہ کی بندرگاہ کی جانب پیش قدمی

حوثی ملیشیا صنعاء کے بچوں کو الحدیدہ کی لڑائی میں جھونکنے لگی،وقفے وقفے سے جھڑپیں اوردوطرفہ گولہ باری

جمعہ 22 جون 2018 16:11

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) یمن کے شہر الحدیدہ میں ہوائی اڈے کو حوثی ملیشیا سے واپس لینے کے بعد اب سرکاری فوج عرب اتحاد کی معاونت کے ساتھ الحدیدہ کی بندرگاہ کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے تا کہ اسے باغیوں کے قبضے سے چھڑایا جا سکے۔ادھر صنعاء میںحوثی ملیشیا کی جانب سے دارالحکومت سے درجنوں بچوں کو الحدیدہ لے جایا گیا ہے تا کہ وہ لڑائی میں شریک ہو سکیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یمن کے شہر الحدیدہ میں ہوائی اڈے کو حوثی ملیشیا سے واپس لینے کے بعد اب سرکاری فوج عرب اتحاد کی معاونت کے ساتھ الحدیدہ کی بندرگاہ کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے تا کہ اسے باغیوں کے قبضے سے چھڑایا جا سکے۔شہر کے اطراف میں وقفے وقفے سے جھڑپیں اور دو طرفہ گولہ باری جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران عوامی مزاحمت کار شہر میں حوثی رہ نماؤں کے حق میں نعروں اور ان کی تصاویر کو ہٹا رہے ہیں۔

حوثی ملیشیا نے ریت کی دیواروں اور خندقوں کی کھدائی کے ذریعے شہر میں کئی رہائشی علاقوں کی بندش کر دی ہے۔ باغی عناصر بڑی عمارتوں اور ہوٹلوں کی چھتوں پر موجود ہیں جب کہ سڑکوں پر حوثیوں کی عسکری گاڑیاں پھر رہی ہیں۔زمینی ذرائع نے باور کرایا کہ حوثی ملیشیا نے شہریوں کو یرغمال بنا کر انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استمعال کرنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ باغی عناصر نقل مکانی کے خواہش مند یمنیوں کو ڈرانے اور دھمکانے کے واسطے ہر حربہ کام میں لا رہے ہیں۔ایسا نظر آتا ہے کہ یمنی فوج کی نمایاں پیش قدمی نے حوثی باغیوں کو خوف اور افراتفری سے دوچار کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں باغیوں نے الحدیدہ شہر کے قلب تک آنے والی سڑکوں پر بھاری تعداد میں بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :