محکمہ برقیات ضلع باغ نے بقایاجات کی ریکوری مہم شروع کر دی

ضلع باغ میں 38کروڑ 60لاکھ بقایاجات کے علاوہ2165کنکشن منقطع کر دیے گئے

جمعہ 22 جون 2018 16:14

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) محکمہ برقیات ضلع باغ نے بقایاجات کی ریکوری مہم شروع کر دی جس کے مطابق ضلع باغ میں 38کروڑ 60لاکھ بقایاجات کے علاوہ2165کنکشن منقطع کر دیے گئے ناظم برقیات پونچھ سرکل سردار الطاف خان نے دورہ باغ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع باغ میں38کروڑ 60لاکھ 34ہزار کے بقایا جات صارفین کے زمے واجب الاداہیں 50ہزار سے زائد بقایاجات کے صارفین کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے ہیں 25جون تک بقایا جات جمع نہ کروانے والے صارفین کے کنکشن ری سٹور کر دئیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سب ڈویزنباغ میں 22کروڑ 47لاکھ ،دب ڈویژن ہاڑی گہل 7لاکھ 55ہزار کے بقایا جات ہیں ریکوری کے لیے سب ڈویژنز کی بنیاد پر محکمے کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ادائیگی کے بغیر کسی کی بجلی بحال نہیں کی جائے گی عوام اس سلسلہ میں محکمے کے ساتھ تعاون کریں 25 جون تک بقایا جات ادا نہ کرنے والوں کے نام اخبارات اور ٹی وی پر مشتہر کر دئیے جائیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاخ تراشی کے لیے ہر ضلع میں محکمانہ طور پر ایک لاکھ روپے فراہم کر دئیے گئے ہیں جس کے لیے رواں ماہ سے کام شروع ہو جائے گا اس موقع پر مہتمم برقیات باغ سردار زوالفقار عباسی،صدر انجمن تاجران باغ حافظ طارق محمود،ایس ڈی اوبرقیات سید آفتاب شاہ،بھی موجود تھے ایکسین برقیات زوالفقار عباسی نے بتایا کہ باغ میں 55649 کنکشن ہیں جس کے لیے واپڈا قواعد کے مطابق 997ملازمین کی ضرورت ہے جبکہ ہمارے پاس 215کاسٹاف دستیاب ہے جن میں سے بعض ملازمین دوران ڈیوٹی معزور بھی ہو چکے ہیں اور فیلڈ کاکام کرنے سے قاصر ہیں اس کے باوجود عوام کو بجلی کی سہولیات فراہم کر نے میں محکمہ برقیات کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ فام 9کے تحت میٹروں کے لیے جمع کروائی گئی رقم کے مطابق میٹر جاری کیے جا رہے ہیں عوام کی شکایت کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :