چیئرمین ضلعی ایلیمنٹری بورڈباغ سردار راشد آزاد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

جمعہ جون 16:14

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) چیئرمین ضلعی ایلیمنٹری بورڈباغ سردار راشد آزاد کی صدارت میں ایک ایک اجلاس منعد ہوا اجلاس میں کنٹرولر امتحانات سردار ممتاز خان،سیکرٹری بورڈ سردار بشارت عزیز،سیکریسی آفیسر سید زوالفقار شاہ،ممبر گورننگ باڈی فریاد کاظمی،سنیئر کلرک اسرار عباسی،نثار خان،عتیق خان،ابرار چغتائی اور دیگر نے شرکت کی سردار راشد آزاد نے اپنے خطاب میں سردار عبدالعزیز خان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی سابقہ روایات کو برقرا رکھتے ہوئے تعلیمی میدان میں انقلاب لائیں گے انہوں نے کہا کہ سردار عبدالعزیز کی محکمہ تعلیم میں بہترین خدمات ہیں جس کی بدولت انہیں انہیں ترقیاب کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :