سیاسی مداخلت، ڈی ایچ کیو آٹھ مقام بھوت بنگلہ بن گیا ‘ مریضوں کو مشکلات کا سامنا

جمعہ 22 جون 2018 16:16

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) سیاسی مداخلت، ڈی ایچ کیو آٹھ مقام بھوت بنگلہ بن گیا مریضوں ، مریضوں کو مشکلات کا سامنا۔ چیف سیکرٹری نے نوٹس لینے کی استدعا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال آٹھمقام حکومت کی مداخلت اور کام چوروں کی پشت پناہی کی وجہ سے بھوت بنگلہ بن گیا ہے۔ لیڈی ڈاکٹر اور گائنا کالوجسٹ پچھلے دو سالوں سے غیر حاضر ہیں۔

جبکہ سپیشلسٹ ڈاکٹرز بھی حکومتی اثرو رسوخ سے تبادلہ جات کروا کر جا چکے ہیں۔ ہسپتال ٹرنیز کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ وادی نیلم کے مرکزی ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات ختم ہو کر رہ گئی ہیں۔ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج کے بجائے مظفرآباد ریفر کر دیا جا تا ہے۔ فیسوں کی مد میں آمدن مریضوں کے کھانے کے نام پر مسلم لیگ ن کے چمچوں کھڑچھوں کے جیب خرچ کی نذر کر دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ گند اٹھا کر سڑک پر پھینک دی جاتی ہے۔ حکومت کی طر ف کام چور مافیا کی پشت پناہی کے باعث ہسپتال بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے ہسپتال میں غیر جریدہ آسامیوں پر بھرتی کے لئے ٹسٹ انٹرویو کئے گئے تھے لین اس وقت تک میرٹ لسٹ آویزاں نہیں کی گئی ہے۔ سپیکر اسمبلی اور دو نمبر مافیا انگوٹھا چھاپ امیدواروں کو بھرتی کرنے کے لئے دبائو ڈال رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور جی او سی مری سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے اور ڈی ایچ کیو میں علاج معالجہ کی سہولیات کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔