پاکستان کے کسی بھی حکمران نے کشمیر یوں کی اس طرح کی وکالت نہیں کی جس طرح ان کا حق تھا ‘یہی وجہ ہے کہ ستر سال گزر جانے کے باوجود بھی مسئلہ کشمیر اسی جگہ کھڑ ا ہے جہان ستر سال قبل تھا

آل جمو ں وکشمیر مسلم کانفرنس پونچھ ڈویژن کے نائب صدر ممبر مرکزی مجلس عاملہ سردارمحمد رزاق خان کی بات چیت

جمعہ جون 16:16

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) آل جمو ں وکشمیر مسلم کانفرنس پونچھ ڈوثیرن کے نائب صدر ممبر مرکزی مجلس عاملہ سردارمحمد رزاق خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی حکمران نے کشمیر یوں کی اس طرح کی وکالت نہیں کی جس طرح ان کا حق تھا یہی وجہ ہے کہ ستر سال گزر جانے کے باوجود بھی مسئلہ کشمیر اسی جگہ کھڑ ا ہے جہان ستر سال قبل تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے آبائو اجداد نے یہ خطہ اپنے زور بازو سے حاصل کیا اور ہمیں باقی خطہ کی آزادی کیلئے بھی اپنے اسلاف کا کردار دہرانا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہو یا مسلم لیگ ن دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ۔انہوں نے کشمیریوں کی مدد کے بجائے ان کا استحصال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی زرداری اپنے دور میں کشمیریوں کیلئے آنے والی بیرونی امداد سے 55ارب روپے متاثرین سیلاب سندھ کیلئے لے گئے جو کئی سال گزر جانے کے باوجود واپس نہیں کیے گئے جبکہ میاں محمد نوازشریف نے بھی کشمیر یوں کا استحصال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی کشمیر کونسل کے فنڈز کو آزادکشمیر میں اپنی مرضی کی حکومت قائم کرنے کیلئے ریوڑیوں کی طرح بانٹا گیا ۔