حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے سیاحت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیداکئے جائیں گے ‘سیاحت کے فروغ سے آزادخطہ میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا ٹورازم انفراسٹریکچر کی بنیاد پر سڑکیں بنائی جائیں گی

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ آزادکشمیر سردار نوید صادق کا عید ملن پارٹی سے خطاب

جمعہ جون 16:18

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ آزادکشمیر سردار نوید صادق نے کہا ہے کہ حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے سیاحت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیداکئے جائیں گے سیاحت کے فروغ سے آزادخطہ میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا ٹورازم انفراسٹریکچر کی بنیاد پر سڑکیں بنائی جائیں گی ٹورازم کوریڈور حکومت آزادکشمیر کا بہت بڑاپراجیکٹ اور وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کا خوشحال کشمیر ہے اس منصوبہ سے نیلم سے لے کر کہوٹہ تک کے علاقے مستفید ہوں گے جس سے ریاست کے تمام ضلعوں میں باہم روابط پروان چڑھیں گے سیاحوں اور سرمایہ کاروں کے لئے آسانیاں پیدا ہونگی جس سے عام آدمی کو روزگاربھی ملے گا جس سے ہم معاشی خوشحالی کی طرف بڑھیں گے یہ ہماری حکومت کی اولیں عوامی ترجیحات میں شامل ہے کہ عوام کو خوشحال کیا جائے تاکہ اس کے مثبت نتائج اس پار تحریک آزادکشمیر میں بھی معاون ثابت ہونگے انھوں نے مزید کہا کہ سڑکیں اور انفراسٹریکچر حکومت آزادکشمیر کی اولین ترجیح ہے ضلعوں سے لیکر یونین کونسلز اورتحصیلوں کو شہروں سے ملانے کا بنیادی اہم کام ہورہا ہے فنڈز یکساں تقسیم کئے جارہے ہیں یونین کونسلوں اور اس بھی آباد عوام کو ترجیح دی جائے گی بلاتخصیص زات برادری کام کئے جائیں گے سنگولہ واٹرسپلائی سکیم ایک کروڑ کے منصوبے پر جلد عمل درآمد کروایاجائے گا وسائل کے اندر رہ کر عوام کے مفاد ات پورے کئے جائیں گے مستقبل قریب میں یونین کونسل سنگولہ کو تعلیمی میدان اور رابطہ سڑکوں کے لئے خصوصی فنڈز مہیا کئے جائیں گے تاکہ یہاں کے مسائل حل ہوں ان خیالات کا اظہار سردار نوید صادق نے سنگولہ بنی کے مقام پر مسلم لیگ ن کے زیراہتمام مسلم لیگ ن سنگولہ کے صدر محمد نذیر اعوان کے زیر صدارت عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ہم نے مشترکہ کوششوں سے کامیابی حاصل کی عہدے پائے اب ہمیں مزید مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی عوام کو نئے ویژن کے ساتھ لے کرچلنا ہوگا اپنے رویوں اور ترجیحات میں تبدیلی لانا ہوگی عوام کو چاہئے کہ کھرے اور کھوٹے میں پہچان کریں کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عوام کے سامنے آئیں گے اور سرخروہونگے تقریب سے محمد نذیر اعوان کے علاوہ مرکزی ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ ن سردار ریشم خان حلقہ کے نائب صدر عارف مغل الاقصٰی ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر محمد حمید خان سینئر صحافی محمدخورشید بیگ زین اکبر خان محمد نسیم اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا نوید صادق کا سنگولہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا بچوں نے پھولوں کے پار پہنائے اس موقع پر عوام علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی شرکا ء نے نوید صادق کو چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ آزادکشمیر بننے پر مبارکباد پیش کی اور وزیر اعظم آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :