وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کشمیر کونسل کے اختیارات کشمیریوں کو منتقل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے ‘حاجی بشیر مغل

جمعہ جون 16:18

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) مسلم لیگ ن ضلع مظفرآباد کے نائب صدر حاجی بشیر مغل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کشمیر کونسل کے اختیارات کشمیریوں کو منتقل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے ،ایکٹ 74میں ترامیم فاروق حیدر کا ریاستی عوام پر احسان عظیم ہے ،نیلم ویلی کو دو حلقوں میں تقسیم کرنے کے اعلان پر وزیر اعظم کے مشکور ہیں ،راجہ فاروق حیدر خان نے عید متاثرین شاردہ کے ساتھ گزار کر نیلم ویلی کی عوام کا خیر خواہ ہونے کا ثبوت پیش کیا ،آزاد حکومت نے نیلم ویلی کی عوام کے لیے میگا پروجیکٹس اس بجٹ میں رکھے ہیں ،وزیر اعظم کی ذاتی دلچسپی سے اٹھمقام تا تائو بٹ روڈ کا کام جلد شروع ہو گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اب کشمیری عوام کو کشمیر کونسل کا طواف نہیں کرنا پڑے گا ،کشمیر کونسل کشمیری عوام کے لیے وائسرے تھی ،کشمیر کونسل سے اختیارات کی منتقلی میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے بھی اہم رول ادا کیا ہے ،دو سال میں آزاد حکومت نے ساٹھ سالوں والے کام کیے ہیں ،ریاستی عوام وزیر اعظم کی پشت پر کھڑی ہے ،وزیر اعظم کی جانب سے عوام دوست اقدامات کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔