چوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت پوٹھہ کے مقام پر گجر برادری کا ایک اجلاس

جمعہ 22 جون 2018 16:18

سہنسہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) پوٹھہ کے مقام پر گجر برادری کا ایک اجلاس چوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہوا جس میں چیئر مین زکوٰة کمیٹی حلقہ سہنسہ چوہدری خادم حسین نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں کیپٹن نتھا خان شیر جنگ گورنمنٹ انٹر کالج پلیٹ سیداں کو کیپٹن نتھا خان کا نام حذف کر کے صرف پلیٹ سیداں کالج رکھنے کے حکومتی نوٹیفکیشن پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مقررین نے اس حکومتی نوٹیفکیشن کی مذمت کی اور کہا کہ کیپٹن نتھا خان شیر جنگ ریاست جموں و کشمیر کے قومی ہیرو ہیں جنھوں نے تحریک آزادی کشمیر میں اپنی مدد آپ اپنے علاقے کے لوگوں کے ساتھ ملکر تھرڈ حیدری بٹالین قائم کرتے ہوئے ریاست جموں و کشمیر کی آزاد ی کے لیے عملی طور پر بطور کمانڈر کام کیا ۔

(جاری ہے)

کیپٹن نتھا خان ایک مجاہد قومی ہیرو اور غازی ہیں جن کے کارہائے نمایاں پر پاکستان آرمی نے شیر جنگ کے اعزاز سے نوازا ۔ کیپٹن نتھا خان کا شمار ریاست جموں و کشمیر کے نامور مجاہدوں اور غازیوں میں ہوتا ہے ۔ ریاست جموں و کشمیر کے تمام لوگوں اور سیاسی زعما نے پلیٹ کے مقام پر کئی تقاریب میںکیپٹن نتھا خان کے کاموں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ سابق حکومت نے ان کے ان ہی کارناموں کو زندہ رکھنے کے لیے گورنمنٹ انٹر کالج پلیٹ کو کیپٹن نتھا خان شیر جنگ کے نام سے منسوب کیا موجودہ حکومت نے 9 مئی 2018 کومنسوبیت نوٹیفکیشن کو منسوخ کرتے ہوئے اسلاف کی ناقدری کا مظاہر ہ کیا ہے ، مقررین نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وزیر بلدیات آزاد کشمیر راجہ نصیر احمد خان سے پر زور مطالبہ کیا کہ کیپٹن نتھا خان شیر جنگ نوٹیفکیشن کو فی الفور بحال کیا جائے اور 9 مئی 2018 کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کیا جائے ۔

اجلا س میںچوہدری رفیق رنجوٹ ،چوہدری محمد بشیر ، چوہدری بشارت ، چوہدری محمد سعید ، چوہدری عبدالرحمن ، چوہدری محمد مطلوب ، چوہدری محمد رفیق، چیرمین محمد اشرف ، چوہدری منظور ، چوہدری معروف ، چوہدری محمد فرید ، صوبیدار (ر) منشی ، چوہدری مطلوب ٹیلر ماسٹر ، صوبیدا( ر) محبوب خان چوہدری غلام اصغر نمبر دار ، غلام رسول ، چوہدری غلام حسین ، چوہدری بابر حسین ، حافظ علی جان ، چوہدری اسد ، چوہدری فیضان شفیق ، چوہدری رضوان بشیر ، چوہدری مبین اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :