چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ ایم تبسم آفتاب علوی کا سابق چیف جسٹس راجہ محمد خورشید خان کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 22 جون 2018 16:18

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر نے جسٹس راجہ محمد خورشید خان سابق چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر کی وفات پر دلی دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مرحوم کی وفات کے سوگ میں عدالت العالیہ میں ان کی آخرت کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

متعلقہ عنوان :