سابق چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد خورشید خان کی وفات پر سپریم کورٹ میں تعزیتی ریفرنس

عدالت کے استحکام اور اداروں کے قیام اور عدالتی ارتقاء کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں جو تاریخ کا حصہ ہیں‘چیف جسٹس

جمعہ 22 جون 2018 16:18

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) سابق چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد خورشید خان کی وفات پر سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر میںججز کونسل کا اجلاس۔ تعزیتی ریفرنس کے ذریعہ مرحوم کی عدالتی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء ، سینئر جج جسٹس راجہ سعید اکرم خان ، جسٹس غلام مصطفی مغل کے علاوہ سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر کے جملہ سٹاف ممبران کی جانب سے راجہ محمد خورشید خان کی بطور وکیل ، ایڈووکیٹ جنرل ، جج و چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر خدمات پر خراج تحسین۔

(جاری ہے)

راجہ محمد خورشید خان کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر کی تاریخ کے سب سے زیادہ طویل عرصہ چیف جسٹس تعینات رہے اور انہوں نے تاریخی فیصلہ جات دئیے۔ عدالت کے استحکام اور اداروں کے قیام اور عدالتی ارتقاء کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں جو تاریخ کا حصہ ہیں۔ چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ، ججز صاحبان و جملہ سٹاف ممبران نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو ایک قومی المیہ قرار دیا۔ ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دیا کی گئی اور ورثاء کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔