آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو اپنی کرپشن اور زیادتیوں کی وجہ سے شکست فاش ہو گی ‘پی ٹی آئی اور اتحادی کامیاب ہو کر ایک ایسی حکومت بنائیں گے جو کہ کرپشن اور لوٹ مار کے خاتمے کے ساتھ ساتھ غریبوں اور ناداروں کا سہارا بنے گی

پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی شیخ رشید سے ملاقات کے دوران گفتگو

جمعہ جون 16:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو اپنی کرپشن اور زیادتیوں کی وجہ سے شکست فاش ہو گی اور پی ٹی آئی اور اسکے اتحادی کامیاب ہو کر ایک ایسی حکومت بنائیں گے جو کہ کرپشن اور لوٹ مار کے خاتمے کے ساتھ ساتھ غریبوں اور ناداروں کا سہارا بنے گی۔آج اسی لئے عوام پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان کے انتخابات میں یہاں پر مقیم کشمیری اہم رول ادا کر یں گے اور نواز شریف ،،مودی دوستی کی وجہ سے کشمیری مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

انتخابی مہم کو تیز تر کرنے کے لئے حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔اس بات کا فیصلہ آج یہاں راولپنڈی میں آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور شیخ رشید احمد کے درمیان ہونے والی ایک گھنٹے کی تفصیلی ملاقات میں کیا گیا۔اس موقع پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ دونوں رہنماء 24جون بروز اتوار کو شام 8 بجے مسلم لیگ ن راولپنڈی کے سابق صدر جاوید بٹ کی طرف سے دئیے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کریں گے اور راولپنڈی میں بسنے والے عوام بالخصوص کشمیری شیخ رشید احمد کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کے لئے کہا جائے گا۔