مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کشمیر کے زیر اہتمام آل کشمیر طلبہ کنونشن 27-26جون کو لاری اڈا باغ میں ہو گا

جمعہ 22 جون 2018 16:19

با غ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کشمیر کے زیر اہتمام آل کشمیر طلبہ کنونشن 27-26جون کو لاری اڈا باغ میں ہو گا ، کنونشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ، کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جو کنونشن کی تیاریوں میں کردار ادا کر رہی ہیں ، کنونشن میں مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ناظم اعلیٰ محسن خان سمیت دیگر خطاب فرمائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کشمیر سردار ثاقب شاہین ، دانش کیانی ناظم ایم ایس او ضلع باغ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آل کشمیر طلباء کنونشن میں آزاد کشمیر بھرسے مذہبی ، سیاسی زعما ، پروفیسرز ، وکلاء اور صحافی حضرات خطاب فرمائیں گے ، آزاد کشمیر کے تمام طلباء سے کنونشن میں شرکت کی بھر پور اپیل ہے ۔