علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طالبات کے بیگ کمرہ امتحانات میں لے جانے پر پابندی عائد کر دی

بیگ کمرے کے باہر رکھ کر اندر جائیں ‘طالبات میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

جمعہ 22 جون 2018 16:30

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طالبات کو اپنے بیگ کمرہ امتخانات میں لیجانے پر پابندی لگا دی۔بیگ کمرے کے باہر رکھ کر اندر جائیں جس پر طالبات میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔بیگ میں پیسوں سمیت قیمتی موبائل اور دیگر اشیاء موجود ہوتی ہیں۔والدین نے اوپن یونیورسٹی کے امتخانی عملے سے نظرثانی کی اپیل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میرپور میں امتخانات جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

کچھ روز قبل تک طالبات کو اپنے ہینڈ بیگ کمرہ امتخانات میں لیجانے کی اجازت تھی اور بیگ ڈسک پر سامنے رکھا جاتا تھا لیکن کچھ دنوں سے امتخانی عملے نے بیگ اندر لیجانے پر پابندی لگا دی کہ بیگ کمرہ سے باہر رکھ کر آئیں ۔بیگ میں پیسوں سمیت موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء موجود ہوتی ہے ۔والدین نے شدید احتجا ج کرتے ہوئے امتخانی عملے سے نظرثانی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عملہ فوری طور پر فیصلہ واپس لے ۔یا پھر طالبات کے بیگ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری امتخانی عملہ لے ۔

متعلقہ عنوان :