ضلع مظفرآباد میں تجاوزات کے خاتمہ کے حوالے سے ضلعی آفیسران کا اجلاس

جمعہ 22 جون 2018 16:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) ضلع مظفرآباد میں تجاوزات کے خاتمہ کے حوالے سے ضلعی آفیسران کا اجلاس، اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان نے کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں تجاوزات کو روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق گیلانی، اسسٹنٹ کمشنر عاصم اعوان، افسر مال احمد سبحانی، تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ، تحصیلدار ایم ڈی اے شبیراعوان، ایس ڈی او بلدیہ، نائب تحصیلدار مظفرآباد بلال فاتح ودیگر آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بلدیہ اور ضلعی آفیسران پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دی گئی، نالوں اور خالصہ سرکار پر کی گئی تجاوزات کی رپورٹ طلب اور ایسے عناصر کے خلاف موثر کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا اجلاس میں بلدیہ کی جانب سے جاری کردہ این او سی کے لیے موثر حکمت عملی طے کی گئی،

متعلقہ عنوان :