چیف الیکشن کمشنرسے متحدہ قبائل پارٹی اور تحریک جوانان پاکستان کی6رکنی وفد کی ملاقات

فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بات چیت چیف الیکشن کمشنر نے ہمارے موقف کو بغور سنا، بہت جلد ہمیں کوئی مثبت جواب آجائے گا تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبد اللہ گل کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 جون 2018 16:30

چیف الیکشن کمشنرسے متحدہ قبائل پارٹی اور تحریک جوانان پاکستان کی6رکنی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا سے متحدہ قبائل پارٹی اور تحریک جوانان پاکستان کی6رکنی وفد نے ملاقات کی ، وفد میں متحدہ قبائل پارٹی اور تحریک جوانان پاکستان کے تین تین نمائندے شامل تھے ، ملاقات کے دوران فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبد اللہ گل نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ہمارے موقف کو بغور سنا، بہت جلد ہمیں کوئی مثبت جواب آجائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا سے متحدہ قبائل پارٹی اور تحریک جوانان پاکستان کی6رکنی وفد نے ملاقات کی ، وفد میں متحدہ قبائل پارٹی اور تحریک جوانان پاکستان کے تین تین نمائندے شامل تھے ، ملاقات کے دوران فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ، ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ گل نے کہا کہ تحریک جوانان پاکستا ن اور متحدہ قبائل پارٹی کے تین تین نمائندوں نے چیف الیکشن کمشنر سے ملا قات کی ،ملاقات میں مختلف موضوع ڈسکس کئے گئے سب سے بڑا موضو ع فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے تھا ، عبداللہ گل نے کہا کہ آئین کے ا ندر کچھ پیچیدگیاں ہیں اس کے لئے چیف الیکشن کمشنر اور ان کی ٹیم نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا ہے ، انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس کے قانونی پیچ و خم کو دیکھ رہے ہیں ، عبد اللہ گل نے کہا کہ بہت جلد ہمیں اس کے اوپر کوئی مثبت جواب آجائے گا ، چیف الیکشن کمشنر نے ہمارے موقف کو بغور سنا ، عبداللہ گل نے کہا کہ اگر ایک سال بعد فاٹا کو کے پی کے اسمبلی کے اندر سیٹیں دیں گے تو باقی سارے پاکستان سے لوگ پانچ سال کے لئے اسمبلیکے رکن منتخب ہوتے ہیں جبکہ فاٹا کا ممبر چار سال کے لئے منتخب ہو گا یہ اس سے بڑی نا انصافی اور کیا ہو سکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ الیکشن بر وقت ہونے چاہئیں ،اس مو قع پر گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قبائل پارٹی کے چیئرمین حبیب اورکزئی نے کہا کہ پریس کلب کے باہر ہمارا دھرنا جاری ہے ، جس میں ہزاروں قبائل اور تحریک جوانان پاکستان کے ورکر شامل ہیں ، چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں بلایا ، بڑے اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی ، ہماری ڈیمانڈز پر بات ہوئی ، ہماری ڈیمانڈ ہے کہ قبائلی علاقوں میں صوبائی الیکشن فی الفور ہونے چاہئیں ، ہم نے الیکشن کمیشن کے سامنے اپنی درخواست پیش کی کہ الیکشن نگران حکومت اور ایک غیر جانبدار الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ہونے چاہئیں ، 21سیٹیں خیبر پختونخوا کی حکومت کا مستقبل تعین کر یں گی ۔