سینئر نائب صدر پی پی چودھری پرویز اشرف جنیوہ ،ترکی اور لندن کے دورہ پر روانہ

جمعہ 22 جون 2018 16:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف دس روزہ دورے پر جنیوہ ،ترکی اور لندن کے دورہ پر روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جنیوہ میں 26جون کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے آہی آہی آر کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم اور بربریت کے واقعات کو اقوام عالم کے سامنے لانے کیلئے ایک بڑے مظاہرے کی قیادت کریں گے اس مظاہرے سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے مرکزی قائدین الطاف وانی ۔

فیض نقشبندی ۔ بیگم شمیم اور آہی آہی آر کے سردار امجد یوسف خطاب کریں گے بعد ازاں وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ میں ایک سیمینار سے خطاب کریں گے 28جون کو لندن میں دو بڑے جلسوں سے خطاب کریں گے جس میں وہ پاکستان میںہونے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو کامیاب کرنے کے لئے کشمیری کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔