ترقیاتی کاموں کی دیکھ بھال کا مناسب انتظام کرنے کیلئے محکمے اپنا کردار ادا کریں، چیئرمین بلدیہ شرقی

جمعہ 22 جون 2018 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے ضلع شرقی اپنا کردار ادا کر رہا ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے ایسے کام کریں جو عرصہ تک ضلعے کی خوبصورتی کو برقرار رکھیں اس سلسلے میں دیکھ بھال کے نظام میں بہتری لا رہے ہیں، روشنی کے شہر کراچی کو روشنیوں سے منور کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے گلشن چورنگی فلائی اوورپر LED لائیٹس کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ شرقی کی جانب سے بیشتر مقامات پر بالخصوص اہم شاہراہوں پر بیوٹیفکیشن کے حوالے سے اقدامات کیئے گئے ہیں جس میں خوبصورت پودوں کو لگانے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ لائیٹس کے گردرنگ برنگی LED لائیٹس لگائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین معید انور نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کاموں کے حوالے سے معیار کو ترجیح رکھا جائے ، ایسا سسٹم بنائیں جس کے تحت کسی بھی فنی خرابی کی صورت میں بروقت امور سر انجام دیئے جا سکیں، چھوٹی چھوٹی خرابیوں کا بروقت ازالہ ہوتا رہے تو بڑی خامیاں کم ہی سامنے آئیں گی انہوں نے کہا کہاکہ بیوٹیفیکیشن کے ہونے والے اقدامات نہ صرف شہر کی خوبصورتی اور رونق میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ اس سے شہریوں میں خوشگوار احساس بھی پیدا ہوتا ہے ہمارا مقصد شہریوں کو ہر لحاظ سے سہولیات فراہم کرنا ہے جس کیلئے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے اقدامات کر رہے ہیں اس موقع پر ایکسی این ایم اینڈ ای مبین شیخ نے چیئرمین معید انورکو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع شرقی کے تمام شاہراہوں کو بالترتیب اسی طرز پر خوشنما کیا جائے گااور انکی ہدایت کے پیش نظر دیکھ بھال کے نظام کو بہتر بنائیں گے دورے کے دوران ان کے ہمراہ دیگر افسران بھی موجود تھی.

متعلقہ عنوان :