جھڈو ٹائون کمیٹی کا اجلاس ،

پی پی پی کونسلر کا اپنے ہی حمایتی چیئرمین پر کرپشن کا الزام ، عدالتوں میں گھسیٹنے کی دھمکی

جمعہ 22 جون 2018 16:49

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) جھڈو ٹائون کمیٹی کا اجلاس ، پی پی پی کونسلر کا اپنے ہی حمایتی چیئرمین پر کرپشن کا الزام ، عدالتوں میں گھسیٹنے کی دھمکی ، چیئرمین نے بھی آستین چڑھا کرہر سازش کامقابلہ کرنے کا اعلان کردیا ،جھڈو ٹائون کمیٹی کا اجلاس چیئرمین شکیل قائم خانی کی زیر صدارت ہوا جس میں نائب چیئرمین حاجی عمردراز ، ٹائون آفیسر ، قائد حذب اختلاف پی پی پی کونسلر اسلم قائم خانی سمیت دیگر کونسلروں نے شرکت کی ،اجلاس میں جھڈو میں مویشی منڈی کے ٹھیکے میں سست روی کا مظاہرہ کرنے اور دیگر ترقیاتی کاموں میں نظر انداز کرنے کے معاملے کو اٹھا کر پی پی پی لیبر کونسلر سلیم قریشی نے اپنے ہی قریبی دوست ٹائون چیئرمین شکیل قائم خانی پر الزامات کی برسات شروع کردی اور اعلانیہ کہا کہ تم نے کرپشن کی ہے ، سلیم قریشی نے چیئرمین پر الزام عائد کیا کہ تم نے جعلی بلوں کے زریعے کرپشن کی ہے ، کوٹیشن کے زریعے جھڈو کی عوام کے پیسے کو غلط استعمال کیا ہے اور اپنے من پسند لوگوں کو نوازہ ہے ، پی پی پی کونسلر سلیم قریشی نے شیدید غصے میںدھمکیاں بھی دیں کہ میں چیئرمین تمہیں اور تمہارے ساتھ کرپشن میں ملوث لوگوں کو عدالتوں اور دیگر انکوائری آفیسوں میں گھسیٹوں گا ، کونسلر کی جانب سے چیئرمین سے بدتمیزی کرنے پر دیگر کونسلروں نے سلیم قریشی کو خاموش کروایا جبکہ چیئرمین شکیل قائم خانی نے بھی آستینیں چڑھا کر ہر سازش کا مقابلہ کرنے کو اعلان کردیا ، شکیل قائم خانی نے کہا کہ میں نے آج تک کسی قسم کی کرپشن نہیں کی ، جو بھی معاملات ہیں کونسل کے سامنے ہیں لیکن میں کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئوں گا ، اگر کسی کو میرے خلاف انکوائری کروانے کا شوق ہے تو وہ اپنا شوق پورا کرلے میرے ہاتھ صاف ہیں میں کسی کے دبائو میں آنے والانہیں ہوں ، دوسری جانب جھڈو کے شہریوں کو حیرانگی بھی ہے کہ ایم کیو ایم اور پی پی پی کو نسلروں کو ملاکر چیئرمین کی نشست ایم کیو ایم کو دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے والا کونسلر سلیم قریشی آج اپنے ہی چیئرمین کا دست گریبان بنا ہوا ہے اور اس پر الزام تراشی میں مصروف ہونے کے ساتھ ساتھ چیئرمین کو عدالتوں میں کھڑا کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ، واضع رہے کہ باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کونسلر سلیم قریشی اور کونسلر جاوید واحد نے پہلے ہی چیئرمین اور ٹاون آفیسر کی مبینہ کرپشن کے خلاف نیب ، اینٹی کرپشن اور دیگر اداروں میں درخواستیں دی ہوئیں ہیں جن کی انکوائری جاری ہے ۔