پنجاب بھرمیں 853ٹریفک حادثات میں07ا فراد جاںبحق999زخمی

جمعہ جون 16:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی853مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں07افراد جاں بحق جبکہ 999افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں358افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات07افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 426ڈرائیوز،15کم عمرڈرائیورز426مسافراور127پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ198ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت212متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد87حادثات میں96متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 72حادثات میں88متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل853متاثرین میں793مرد اور206خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں206فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور548افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ292زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں701موٹر سائیکلز،110آٹو رکشے،88موٹر کا ریں ،34 وین ،16 مسافر بسیں ،31 ٹرک اور112دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔