ساہیوال ،ْ شادی شدہ 32سالہ عورت نے زہر پی کر خود کشی کر لی

جمعہ 22 جون 2018 16:57

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) جہاز گرائونڈ کالونی میں ایک شادی شدہ عورت خدیجہ 32سالہ نے زہر پی کر خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ خدیجہ کا اپنے خاوند عرفان سے گھریلو مسئلہ پر جھگڑا ہو گیا خاوند نے ٹھکائی کر دی جس پر دلبر داشتہ ہو کر خدیجہ نے زہر پی لیا جسے بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ ایمر جنسی میں دم توڑ گئی۔