ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018 میں کل مزید تین میچ کھیلے جائینگے

پہلا میچ بیلجیئم اور تیونس ، دوسرا جنوبی کوریا اور میکسیکو ، تیسرا میچ جرمنی اور سویڈن کے درمیان کھیلا جائیگا

جمعہ 22 جون 2018 16:57

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) روس میں جاری ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018 میں کل ہفتہ کو مزید تین میچ کھیلے جائینگے۔ شیڈول کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں کل ہفتہ کو پہلا میچ گروپ جی میں شامل ٹیموں بیلجیئم اور تیونس کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ گروپ ایف کی ٹیموں جنوبی کوریا اور میکسیکو کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات دس بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرا میچ بھی گروپ ایف میں شامل ٹیموں دفاعی چمپئن جرمنی اور سویڈن کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 جولائی کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو کھیلا جائیگا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 14 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کے چمپئن کا فیصلہ 15 جولائی کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :