افغانستان کی ٹیم 11جولائی کو لارڈز میں ایم سی سی الیون سے ون ڈے کرکٹ میچ کھیلے گی

جمعہ 22 جون 2018 16:57

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) افغانستان کی کرکٹ ٹیم 11جولائی کو لارڈز کے تاریخی سٹیڈیم پر ایم سی سی الیون سے ون ڈے میچ کھیلے گی، ماضی میں ایم سی سی ینگ کرکٹر کا اعزاز پانے والے افغان پلیئر محمد نبی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے، ایم سی سی الیون کی قیادت نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کلم کریں گے، یہ دوسرا موقع ہوگا جب ایم سی سی نے کسی ایسوسی ایٹ ملک سے اپنے کلب کا میچ شیڈول کیا، گزشتہ سال نیپال سے مقابلے کو دیکھنے کیلئے تقریبا چھ ہزار شائقین نے گرائونڈ کا رخ کیا۔

متعلقہ عنوان :