دوحہ، کویت فٹبال ٹیم کے سابق گول کیپر گرفتار

جمعہ 22 جون 2018 17:00

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) قطر کے سکیورٹی حکام نے دوحہ کے حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کویت کی قومی فٹ بال ٹیم کے سابق گول کیپر نواف خالد الخالدی کو گرفتار کر لیا ہے۔ٹویٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں خالدی نے کہا ہے کہ ان کا موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز ضبط کرلی گئی ہیں۔انھیں اپنے والدین ، خاندا ن یا دوحہ میں کویت کے سفارت خانے میں سے کسی سے بھی رابطے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

انھوں نے کہا کہ انھوں(سکیورٹی حکام) نے قطر کے ہوائی اڈے پر مجھ پر حملہ کیا، میرے فون چھین لیے اور مجھے سفارت خانے سے رابطہ کرنے سے بھی روک دیا ۔ میں یہ توقع کررہا تھا کہ میرے قطری بھائی اس واقعے کی مذمت کریں گے لیکن انھوں نے الٹا میری ہی سرزنش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

خالدی کے وکیل حسین الاصفور نے بدھ کو العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواف کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ۔

ہوائی اڈے پر جو کچھ ہوا ہے،اس سے ان کی شہرت کو نقصا ن پہنچا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ نواف الخالد ی ایک قانون پسند شہری ہیں ۔انھوں نے قطر میں ٹریفک قوانین کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی۔قطر میں ان کے رشتے دار اور دوست مقیم ہیں اور وہ ان سے ملنے کے لیے آتے جاتے رہتے ہیں۔وکیل کا کہنا تھا کہ نواف خالدی کے ساتھ جو سلوک کیا گیا ہے، قانونی طور پر اس کو ہرگز بھی قبول نہیں کیا جاسکتا اور ہوائی اڈے پر لوگوں کے سامنے ان سے ناروا سلوک تو بالکل بھی ناقابل قبول ہے۔

اس طرح ان کی شہرت داغدار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔قبل ازیں انھوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواف الخالدی کو قطر کی کسی بااثر شخصیت کے حکم پر گرفتار کیا گیا تھا اور اس شخصیت نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا تھا۔انھوں نے جمعرات کی صبح ٹویٹر پر یہ اطلاع دی تھی کہ وہ اپنے مکل کے کیس کی پیروی اور مزید تفصیل جاننے کے لیے دوحہ کے ہوائی اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :