ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

جمعہ جون 17:00

برج ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل ہفتہ سے برج ٹائون سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (آج)ہفتہ سے برج ٹائون سے شروع ہوگا ۔یاد رہے کہ میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ،ویسٹ انڈیز ٹیم نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو پہلے میچ میں 226 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :