سری لنکن کپتان چندیمل نے سزا کیخلاف اپیل کر دی

جمعہ جون 17:00

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل نے آئی سی سی میچ ریفری کی جانب سے دی گئی سزا کے کیخلاف اپیل کردی ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کے خلاف سینٹ لوسیا میں ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ پر آئی سی سی میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے سری لنکن کپتان کو قصوروار ٹہرایا تھا ۔میچ ریفری نے چندی مل کو آئی سی سی کوڈ کے مطابق زیادہ سے زیادہ سزا دی تھی جس میں چندی مل کو 100فیصد میچ فیس جرمانہ اور2 معطلی پوائنٹس دیئے گئے تھے اور سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے معطل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :