محکمہ پولیس نے 70 فیصد ڈی ایس پیز کو مختلف اضلاع میںایس ایس پیز تعینات کردیا

جمعہ 22 جون 2018 17:00

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) بلوچستان حکومت اور بلوچستان پولیس نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کو چونا لگا دیا محکمہ پولیس نے 70 فیصد ڈی ایس پیز کو مختلف اضلاع میںایس ایس پیز تعینات کردیئے گئے فیڈرل پولیس آفیسر اور سنیئر پولیس آفیسروں کو کھڈے لائن لگا دیا گیا تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں الیکشن صاف وشفاف غیر جانبدار منعقد کرنے کیلئے سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے چیف سیکریڑی آئی جیز کو تبدیل کرکے چاروں صوبوں کے ڈپٹی کمشنر ز اور ایس ایس پیز کو تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی تھی جس کی روشنی میں گزشتہ روز بلوچستان حکومت اور بلوچستان پولیس نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کو چونا لگا تے ہوئے محکمہ پولیس میں کیئے گئے تبادلوں میں اکثریٹ اضلاع میں سنیئر پولیس آفیسرز فیڈرل پولیس آفیسروں کو تعنیات کرنے کے بجائی70 فیصد ڈی ایس پیز کو مختلف اضلاع میںایس ایس پیز تعنیات کردیئے گئے ہیں جس سے ایک مرتبہ پھر بلوچستان میںفیڈرل پولیس آفیسر اور سنیئر پولیس آفیسروں کو کھڈے لائن لگا دیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق جونیئر پولیس آفیسروں اور ڈی ایس پیز کے ایس ایس پیز کی تعنیاتی پر بڑے سیاسی رہنمائوں کا دبائو برداشت کرنے صلاحیت کم پائی جاتی ہے جس سے الیکشن کے دوران امن امان میں خلل پڑنے کا خدشہ پایا جاتا ہے ۔