ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل اشد ضرورت ہے ،ْمحمد اختر بلوچ

مشینری کی فراہمی سے شہر میں صفائی مسائل حل ہونگے ،مزید وسائل کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں،ٹیکنیکل ڈائر یکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ

جمعہ 22 جون 2018 17:00

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل اشد ضرورت ہے ،مشینری کی فراہمی سے شہر میں صفائی مسائل حل ہونگے مزید وسائل کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار ٹیکنیکل ڈائر یکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ بلوچستان محمد اختر بلوچ نے اپنے دورہ دالبندین کے موقع پر مختلف جاری اسکیموں اور میونسپل کمیٹی کو مشینری کی فراہمی کے موقع پر خطاب کے دوران کہا اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی میر عبدالوحید نوتیزئی چیف آفیسر غلام عباس اے ڈی ایل جی غلام حیدرترین انجینئر غلام محی الدین بلوچ بابو حمید ساسولی بابو میر حمزہ ساسولی اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے ٹیکنیکل ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ بلوچستان اختر بلوچ نے اس موقع پر میونسپل کمیٹی کی جانب سے فراہم کردہ ایک کروڑ کی لاگت سے نئی ٹریکٹر ٹرالی اور لوڑرز کی چابیاں بھی ڈرہور حضرات کے حوالے کردی شہید عید محمد نوتیزئی فٹبال اسٹیڈیم میں بھی ایک کروڑ کی لاگت سے گراونڈ کی گراسی،گرل لگانے فٹ پاتھ سمیت نکاسی آب کے منصوبوں کا معائنہ کیا ٹیکنیکل ڈائر یکٹر محمد اختر بلوچ نے کہا شہر وگردونواح میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا مقصد لوگوں کا معیارزندگی بلند کرنا ہے شہر کی صفائی ستھرائی اور دیگر مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی مزیدمشینری فراہم کردی جائے گی جبکہ میونسپل ایریا میں خاکروبوں کی کمی کو بھی پورا کردیا جائے گا انہوں نے کہا 1985ء کے بعد میونسپل کمیٹی کو مشینریاں فراہم کرنے سے ادارئے کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی عوام کا تعاون چائیے مسائل کا خاتمہ مل کر حل کریگے بعد ازاں وہ چاغی اور زیارت بلانوش کا دوراہ کرکے جاری اسکیموں کا معائنہ کردیا اور مزید اسکیمیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی

متعلقہ عنوان :