ٍوزیر اعظم آزاد کشمیر کی سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت

جمعہ جون 17:02

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) ٍوزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج سابق وزیر اعظم پاکستان میاںمحمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کچھ دیر ہسپتال میں رہے اور بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر قائد مسلم لیگ ن میاںمحمدنواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز اور بیٹے بھی موجود تھے ۔ میاں نواز شریف نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا خصوصی طور پر عیادت کے لیے آنے پر شکریہ ادا کیا۔