عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی نوشتہ دیوار بن چکی ہے ،ْچوہدری محمد یاسین

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے قربانی دی انکے ورکرز انکی جلائی ہوہی شمع کو روشن رکھیں گے اور بلاول بھٹو زرداری کو ووٹ کے ذریعے وزیراعظم بنائیں گے ،ْوفود سے گفتگو

جمعہ 22 جون 2018 17:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی نوشتہ دیوار بن چکی ہے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے قربانی دی انکے ورکرز انکی جلائی ہوہی شمع کو روشن رکھیں گے اور بلاول بھٹو زرداری کو ووٹ کے ذریعے وزیراعظم بنائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انتخابات میں مخالفین جتنا مرضی ہے زور لگا لیں انکو انتخابات میں عبرت ناک شکست دیں گے پیپلزپارٹی زندہ ہے اور زندہ رہے گی انہوں نے کہا کہ شہید بی بی نے جمہوریت کے محاز پر چل کر جام شہادت نوش کیا میں سمجھتا ہوں کہ شہید ہمیشہ زندہ ہوتا ہے اور بی بی کی روح ہمیں دیکھ رہی ہیں شہید بی بی کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں انشااللہ پیپلزپارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کر یگی انہوں نے کہا کہ بھٹو کا نظریہ آج بھی زندہ ہے اور اس ملک کو بنیادی جمہوری حقوق بھی بھٹو شہید نے دہیے تھے بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کی آبیاری کے لہیے آپنی جان کی قربانی دی انکے ورکرز انکی جلاہی ہوہی شمع کو روشن رکھیں گے انہوں نے کہا کہ تاریخ کا جبر ہے کہ آج بھی ہمارا مقابلہ ضیاالحق اور مشرف کی باقیات کے ساتھ ہے ایک نے اداروں کے ساتھ جنگ شروع کی اور دوسرے نیگالیاں دینا شروع کیں ایک نے سیاست کو تجارت بنا دیا اور دوسرے نے بدتمیزی والے کلچر کو فروغ دیا اور ایک شخص نے لوٹوں کا تاج محل تعمیر کر رہا ھے اور دوسرا ووٹ کو عزت دینے کے پیچھے چھپ رہا ہے ہم ان دونوں کو سبق سکھائیں گے۔