وزیر اعظم آزاد کشمیر کا سابق چیف جسٹس راجہ محمد خورشید ، نثر نگارمشتاق احمد یوسفی کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

جمعہ 22 جون 2018 17:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سابق چیف جسٹس آزاد جموںو کشمیر راجہ محمد خورشید خان اور صاحب طرز ادیب، نثر نگارمشتاق احمد یوسفی کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے سابق چیف جسٹس کی عدلیہ کے لئے خدمات کو سراہا۔ انہوںنے اعلیٰ ادبی شخصیت مشتاق احمد یوسفی کی وفات کو اردو ادب کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیا اور مرحومین کی مغفرت کے لئے دعابھی کی ۔

متعلقہ عنوان :