کیپٹن (ر) صفدر کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے اثاثوں کی کل مالیت 4 کروڑ 14 لاکھ روپے ہے
مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 جون 2018 16:41
(جاری ہے)
کیپٹن (ر) صفدر کے اثاثوں کی مالیت 4کروڑ 14 لاکھ روپے ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر کی پاکستان میں 3100کنال زرعی زمین ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی راجن پور میں 2922 کنال زرعی اراضی ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر مانسہر ہ میں 172 کنال اراضی کے مالک ہیں۔ظاہر کئے گئے اثاثوں کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے اسلام آبادمیں قسطوں پرایک پلاٹ لیاہواہے اور ۔کیپٹن (ر) صفدر نے سندر انڈسٹریل ایریا کی فلورملزمیں 34 لاکھ روپے سرمایہ کاری کی۔کیپٹن (ر) صفدر نے اسلام آباد میں ایک پلاٹ قسطوں پر لیا ہوا ہے۔یاد رہے 2018ء کے انتخابات میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی نے بڑوں بڑوں کے پول کھول دئیے ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ مریم نواز کی کروڑوں کی جائیداد کا بھی پول کھل گیا ہے۔حالانکہ مریم نواز کا یہ کلپ بہت وائرل ہے جس میں وہ کہتی ہیں کہ میری لندن تو کیا پاکستانمیں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔ کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کروائے گئے بیان حلفی میں مریم نواز نے اپنی کروڑوں روپے کی جائیداد کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد ان کے جائیداد نہ ہونے کے دعوے جُھوٹے ثابت ہو گئے ہیں۔ مریم نواز کی جانب سے جمع کروائے گئے بیان حلفی میں بتایا گیا کہ مریم نواز 1506 کینال اراضی کی مالک ہیں۔ہ مریم نواز چودھری شوگر ملز میں 4 لاکھ ایک ہزار 455 شئیرز، محمد بخش ٹیکسٹائل مل میں ان کے 4 لاکھ 82 ہزار ایک سو شئیرز، اور حدیبیہ پیپر ملز میں ان کے 4 لاکھ 24 ہزار 2 سو شئیرز ہیں ، مریم نوازان سمیت 5 ملوں میں شئیر ہولڈر ہیں۔ بیان حلفی میں بتایا گیا کہ مریم نواز نے ایک کمپنی کو 70 لاکھ روپے کا قرض بھی دے رکھا ہے۔2015ء میں انہوں نے چودھری شوگر ملز کو بھی 70 لاکھ روپے کا قرض دے رکھا تھا۔بیان حلفی میں انہوں نے حدیبیہ پیپر مل سمیت دو ملوں کے بند ہونے سے متعلق بھی بتایا۔۔مریم نواز نے بتایا کہ انہوں نے 34 لاکھ 62 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، خاندان کی زیر تعمیر فلور مل میں مریم نواز نے 34 لاکھ 62 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ مریم نواز کو 4 کروڑ، 92 لاکھ 77 ہزار روپے کے تحائف ملے۔2015ء میں مریم نواز کے پاس 958 کینال زمین تھی ، تین برس کے دورانمریم نواز کی زرعی زمین میں 548 کینال کا اضافہ ہوا۔ مریم نواز نے تین برس میں 64 لاکھ روپے سے غیر ملکی دورے کیے۔ مریم نوازنے بتایا کہ ان کے اثاثوں میں سالانہ 4 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.