شمالی کوریا جلد مکمل غیر ایٹمی ملک بن جائیگا،ٹرمپ

غیرقانونی تارکین وطن کے بچوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کیلئے تیارہیں،امریکی صدر

جمعہ 22 جون 2018 17:07

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ شمالی کوریا جلد مکمل طور پر غیر ایٹمی ملک بن جائیگا، غیرقانونی تارکین وطن کے بچوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کیلئے تیارہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ شمالی کوریا جلد مکمل طور پر غیر ایٹمی ملک بن جائیگا۔ مائیک پومپیو اور جان بولٹن کم جونگ ان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کے بچوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کیلئے تیارہیں لیکن ڈیموکریٹس فنڈز دینے میں رکاوٹ ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق وائٹ ہاس میں کابینہ اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا شمالی کوریا سے ایٹمی معاہدے پرجاپان اورجنوبی کوریا خوش ہیں۔ انہوں نے پیانگ یانگ کوغیر ایٹمی بننے کی آمادگی پر مباکباد دی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور جان بولٹن شمالی کورین لیڈر کم جونگ ان سے ملسل رابطے میں ہیں۔کم نے ایٹمی اورمیزائل تجربات کی جگہ تباہ کردی۔ وہ مزید اقدامات بھی کریں گے

متعلقہ عنوان :