لندن، ریلوے اسٹیشن پر بم کی اطلاع ،

افراتفری پھیل گئی، مشتبہ شخص گرفتار ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود،حکام

جمعہ 22 جون 2018 17:07

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) لندن کے ریلوے اسٹیشن پر بم کی اطلاع سے بھگدڑ مچ گئی،افواہ پھیلانے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے ریلوے اسٹیشن کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کے چیرنگ کراس ریلوے اسٹیشن میں بم کی موجودگی کی اطلاع سے بھگڈر مچ گئی۔ افراتفری پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ نے تمام مسافروں کو اسٹیشن سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جب کہ اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے چیرنگ کراس اسٹیشن پر بم رکھنے کا دعوی کرتے ہوئے اسٹیشن کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی جس کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بم رکھنے کا دعوی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بم ڈسپوزل ڈپارٹمنٹ کے اہلکار ریلوے اسٹیشن کی تلاشی کا کام جاری کیے ہوئے تاہم اب تک بم نہیں مل سکا ہے جب کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ پولیس نے حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے جس سے نامعلوم مقام پر تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :