این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے فیصلے کیخلاف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کردی

جمعہ 22 جون 2018 17:09

این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے فیصلے کیخلاف سابق وزیراعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے وکیل طاہر محمود عباسی ایڈووکیٹ کے ذریعے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے فیصلے کو ایپلٹ ٹریبونل میں چیلنج کیا۔

دائر درخواست میں سابق وزیراعظم نے موقف اختیار کیاکہ جان بوجھ کر کوئی حقائق نہیں چھپائے، کاغذات نامزدگی کے فارم میں درستگی کے لئے تیار ہوں، آر او نے قانون کی غلط تشریح کر کے کاغذات مسترد کئے ہیں۔ درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں قومی اسبملی حلقہ این اے 53 اسلام آباد سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔